سب سے نیا

لنکس

نوشکی میں آئل ٹینکرحادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

2025-05-27     IDOPRESS

نوشکی(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشکی میں 28 اپریل کو آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ کے زخمیوں میں ایک اور زخمی چل بسا، اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔

’’آئی این پی ‘‘ کے مطابق اس حادثے میں 80 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔28 اپریل کو ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کی وائرنگ ٹھیک کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ڈرائیور جلتے ٹینکر کو قریبی کھیت تک لے گیا تاکہ کسی حادثے سے بچاجاسکے تاہم وہاں موجود شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکر کی ٹینکی پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہوگئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap