استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی دولما باہچے محل میں ملاقات ہوئی ہے۔
’’ جنگ ‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ فروری میں اسلام آباد میں صدر اردوان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ہوا تھا۔