سب سے نیا

لنکس

خیبرپختونخوا میں پولیس کا سرچ آپریشن، 113 مشتبہ افراد گرفتار

2025-05-26     IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلا ع میں پولیس کے سرچ آپریشن میں 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔


نجی ٹی وی دنیانیوزنے بتایا کہ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق سرچ آپریشن کرک، کوہاٹ ، ہنگو اور کرم میں کیا گیا، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا۔


کارروائیوں کے دوران 2 کلاشنکوف، 10 پستول، 4 رائفل اور ایک رپیٹر پکڑے گئے، دستی بم، سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے گئے جبکہ منشیات میں 8 کلو چرس اور آئس بھی ضبط کی گئی۔


اس موقع پر آئی جی پولیس نے بتایا کہ پولیو مہم ہماری قوم کے معماروں کی بقا کی ضمانت ہے، پولیس حسب روایت اس مہم کو پرامن رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap