اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی نے کیا ۔رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔ اس منفرد، رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی۔ دوڑ کے ان مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز کا اہتمام کیا جسے شرکاء نے بہت سراہا۔ شرکاء کے لیے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی اسلام آباد میں ریس کایہ روٹ تھا۔ اس تقریب میں مختلف عمر کے گروپوں کی شرکت دیکھنے میں آئی، اسلام آباد کے رنرز کے علاوہ لاہور اور کراچی کے لوگوں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔ بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی دوڑ میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے اکثر نے5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی۔