اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراًپاس ہو جاتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شبلی فراز کاکہناتھا کہ سینیٹ غیرمتعلقہ ہو چکی، حکومت کااحتساب ضروری ہے،حکومت نے خزانہ کمیٹی اپنے پاس رکھ لی کہ احتساب ہی نہ ہو، ان کاکہناتھا کہ ایوان کی کارروائی مذاق بن چکی، بغیربحث بل پاس ہو جاتے ہیں،بل آ جاتے ہیں کہ پاس کردیں کیا ہم کوئی نکاح خواں ہیں؟ہمارا نہیں عوام کا سوچیں، آپ ملک کو کہاں لیکر جارہے ہیں۔