اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 5جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔4اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
26مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک سکول کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح ساڑھے7سے دوپہر ساڑھے 12تک کھلیں گے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔