سب سے نیا

لنکس

شکار پور، ڈاکوؤں نے اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرلیا

2025-05-23     IDOPRESS

شکار پور (آئی این پی)صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوئوں نے سستی اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کر لیا، کشمور پولیس نے کچے میں آپریشن کرکے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

اغوا کی واردات نواحی گائوں جہاں واہ کے قریب ہوئی، مغوی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے تھے، جن کی شناخت اسلم سندرانی اور اعظم سندرانی کے نام سے ہوئی ہے۔ڈاکو مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر کشمور پولیس نے گیھل پور اور حاجی خان شر تھانوں کی حدود میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر احمد شیخ کے مطابق دوران آپریشن 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کی تلاشی کے بعد 3 ٹھکانے جلا کر مسمار کردئیے ہیں، مغویوں کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے، جنہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں کچے کے ڈاکوں کی جانب سے سادہ لوح شہریوں کے اغوا کا سلسلہ معمول ہے، شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بھی اغوا کرلیا جاتا ہے، پولیس اس حوالے سے متعدد بار ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap