سب سے نیا

لنکس

میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

2025-05-23     IDOPRESS

میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رحمانی خیل موڑ میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر 6 ساتھی فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے رائفلیں، 3دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی، فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap