سب سے نیا

لنکس

پالتو چمپینزی کا خاتون پر حملہ، چہرہ نوچ ڈالا، آنکھ نکال کر چبا ڈالی، دل دہلا دینے والی کہانی

2025-05-21     IDOPRESS

سورس: Wikimedia Commons

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریاست کنیکٹی کٹ میں 2009ء میں پیش آنے والے ایک لرزہ خیز واقعے نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، جب ایک 14 سالہ پالتو چمپینزی نے اپنی مالکن کی قریبی دوست پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ ساندرا ہیروڈ نامی خاتون نے چمپینزی "ٹریوس" کو بچپن سے پالا تھا اور اسے اپنے بیٹے کی طرح رکھا تھا۔ لیکن ایک دن ان کی دوست چارلا نیش جب اسے پنجرے میں واپس لانے آئی، تو ٹریوس نے اچانک اس پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ساندرا نے 911 پر ہنگامی کال کی جس میں اس کے چیخنے کی آوازیں اور ٹریوس کی دھاڑیں واضح سنی جا سکتی ہیں۔ ساندرا نے روتے ہوئے کہا، "وہ اُس کا چہرہ نوچ رہا ہے، جلدی کریں"۔ پولیس کے پہنچنے پر ٹریوس کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ چمپینزی نے خاتون کا نہ صرف چہرہ نوچا بلکہ اس کی آنکھ نکال کر بھی چبا ڈالی۔چارلا نیش شدید زخمی حالت میں زندہ بچ گئیں لیکن ان کا چہرہ، ہاتھ اور آنکھیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھیں۔ ڈاکٹروں نے چہرے کی پیوندکاری کی، تاہم وہ ہمیشہ کے لیے نابینا ہو گئیں اور آج بھی نرسنگ ہوم میں دوسروں کی مدد پر انحصار کرتی ہیں۔

واقعے کے بعد ساندرا نے بتایا کہ اُس نے چمپینزی کو ایک دن پہلے چائے میں ذہنی دباؤ کم کرنے والی دوا Xanax دی تھی، جو ممکنہ طور پر اس کے غیر متوقع رویے کی وجہ بنی۔ تاہم ماہرین اس پر متفق ہیں کہ اتنے طاقتور جانوروں کو گھریلو پالتو بنانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مالکن ساندرا ہیروڈ اس واقعے کے تقریباً پندرہ ماہ بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی راکھ اور چمپینزی ٹریوس کی راکھ ایک ساتھ دفن کی گئی۔ چارلا نیش آج بھی اس قیامت خیز دن کی قیمت اپنی بقیہ زندگی کے ہر لمحے میں چکا رہی ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap