سب سے نیا

لنکس

بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کیلئے امدادی پیکج جاری

2025-05-21     HaiPress


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کیلئے فوری امدادی پیکج جاری کر دیا گیا ہے۔ شہداء اور زخمی شہریوں کیلئے اس پیکج کی منظوری وزیراعظم نے دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے امدادی رقم کی تقسیم کے لیے پنجاب کے 14 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے نام ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب کے 14 متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 343 ملین روپے جاری کیے گئے جنہیں شفاف انداز میں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ فنڈز ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے ہیں تاکہ فوری اور موثر امداد ممکن ہو۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بزدل دشمن کے اس انسانیت سوز حملے کے خلاف قوم متحد ہے اور متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے 14 متاثرہ اضلاع میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap