اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں،پیرول کی رہائی کا کوئی طریقہ کار ہوتا ہے،پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جوبانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
لیگی سینیٹر کا مزید کہناتھا کہ بھارت نے 2019میں بالاکوٹ پر حملہ تو نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے،ن لیگ نے اجلاسوں میں شرکت کیلئے نوازشریف کی پیرول پر رہائی کی شرط نہیں رکھی۔