کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں۔
گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنے گھر نئے ننھے مہمان کی ممکنہ خوشخبری کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں فلک شبیر کی ایک وی لاگ میں ان کی بیٹی عالیانہ فلک نے اپنی والدہ سارہ خان کے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا ہے جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ فلک اور سارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔