نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستان سے تعلق کے الزام میں ایک اور شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کی اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پاکستان سے تعلق میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع رامپور کا رہائشی ہے۔ اُسے مرادآباد سے ہفتہ کے روز حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شہزاد نامی بھارتی شہری کو ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھارتی ریاست ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل تھی، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کو بھارت کی حساس معلومات فراہم کی تھیں۔