سورس: File Photo
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی تجزیہ کار نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کے خلاف دہلی میں مقدمہ درج ہوگیا۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق کرن ٹھاپر کے خلاف مقدمہ بھارتی وکیل گوتم سبھروال کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔بھارتی وکیل نے مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دینے سے پہلے آئی ایس آئی کے جنرل ہیڈ کوارٹر سے بریفنگ لی ہوگی اور یہ حقیقت شاید کرن ٹھاپر صاحب کو بھی معلوم تھی۔
بھارتی وکیل نے کہا کہ کرن ٹھاپر کو پی این ایس کی دفعہ 152 اور 153 اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت گرفتار کیا جائے۔