کیپشن: video screenshot
میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک)میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک سٹار کو دوران سٹریمنگ گولی مار کر قتل کر دیا گیا جس کی جالیسکو ریاست کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کردی۔
امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق تئیس سالہ میکسیکن بیوٹی کوئین ولیریا مارکیوز کو گزشتہ رات ٹک ٹاک لائیو کے دوران گولیاں مار دی گئیں، ولیریا میکسیکو کے شہر زپوپان میں اپنا بیوٹی پارلر چلاتی تھیں جہاں سے سٹریمنگ کے دوران ہی ایک مشتبہ شخص نے گھس کر انہیں قتل کر ڈالا۔