سب سے نیا

لنکس

محکمہ موسمیات نے موسم بارے نئی پیشگوئی کر دی

2025-05-15     HaiPress

اسلا م آبا د(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج (جمعرات ) سے ہوا کا زیادہ دبا و ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوگا،15 سے 20 مئی تک سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت بڑھے گا۔اس کے علاوہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرات 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے،وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کیمطابق 19 مئی کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوسکتی ہیں،19 اور 20 مئی کو بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کوہستان اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap