سب سے نیا

لنکس

بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، امریکی صدر سے بات کرنا ہوگی، سابق مشیر قومی سلامتی

2025-05-13     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، اس میں وقت ضائع نہ کیا جائے،اب پاکستان کو امریکہ سے بات کرنی چاہیے کہ ہم حاضر ہیں ، اس معاملے کا حل نکالیں۔

’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام’’نقطہ نظر ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ مل کر یہ سفارتی کوشش کرنی چاہیے، اگلے مرحلے میں وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو امریکی صدر سے ملنا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ ہمارا مسئلہ حل کریں کیو نکہ اس کی وجہ سے ہم بھارت کے ساتھ جنگ میں گئے، اگر امریکہ خطے میں امن چاہتا ہے تو اس مسئلے کو حل کرے۔

لیکن اس سب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہماری مدد کرنا ہو گی تا کہ دنیا میں دیرپا اور پائیدار امن قائم ہو سکے ۔یہ ذمہ داری ان پر ڈالیں اور اپنا اعتماد بھی ظاہر کریں ۔اور انڈیا اگر ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتا تو پھر امریکہ اور دنیا پر اس کا کردار واضح ہو گا ۔ کور اور ان کور کر کے معاملات کو رکھیں ،پہلے والی سوچ نہ رکھیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap