سب سے نیا

لنکس

نریندر مودی سے عوام ناراض، سیاسی گراف گر گیا, مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا: اعزاز چوہدری

2025-05-12     HaiPress


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہر بار حقائق نہیں مانتے بلکہ انکار کرتے ہیں۔بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں، بھارتی وزیرِ اعظم کا سیاسی گراف تیزی سے گرا ہے۔بھارتی عوام نریندر مودی کے خلاف بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر حملے کیے۔

سابق سیکرٹری خارجہ کا کہناتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آفر کو اس طرح مسترد کرنا آسان نہیں، بھارت کا مذاکرات کی میز پر آنا مشکل ہے لیکن اُسے آنا ہو گا۔ شروع میں بھارت نخرے کرے گا لیکن اسے مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ پانی کو روکنا اتنا آسان نہیں، ہمیں کشمیر اور پانی ایشوز پر بین الاقوامی برادری کو لانا ہو گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap