سب سے نیا

لنکس

بھارت نے دو درجن سے زائد ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں 

2025-05-09     HaiPress

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی۔بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ شامل ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر لائن انڈگو نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کر دیں، جبکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کی ہیں۔ایئر انڈیا نے لاہور سے قریبی امرتسر ایئرپورٹ کی بندش کے باعث امرتسر سے نئی دہلی جانے والی دو بین الاقوامی پروازوں کا راستہ بدل دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap