لاہور ( خصوصی رپورٹ )معروف فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف فرانسیسی اخبار’’لی مونڈے ‘‘نے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ اخبار نے لکھا کہ’’ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہرکردیا ہے،بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کیلئے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے‘‘۔
دفاعی ماہرین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔