لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اپنے شہریوں کےلیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی شہری بھارت و پاکستان کی سرحدوں کے 10 کلو میٹر اندر تک کا سفر نہ کریں۔ برطانوی شہری ایل او سی کے اطراف 16 کلو میٹر کے علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
ٹریول الرٹ میں برطانوی دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، برطانوی شہری سفری ہدایات پر نظر رکھیں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔