لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول، کالج اور یونیورسٹیاں آج (جمعرات 8 مئی)سے دوبارہ کھل جائیں گی۔ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز چھٹی کی وجہ سے ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں تدریسی عمل یقینی بنائیں۔