سب سے نیا

لنکس

تین سے کم سی جی پی اے لینے والے طلبہ سے ہونہار سکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ

2025-04-24     IDOPRESS

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے دوسرے سیمسٹر میں 3 سے کم سی جی پی اے (کمیولیٹیو گریڈ پوائنٹ ایوریج) لینے والے یونیورسٹی طلبا سے ہونہار سکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، زرعی یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ہونہار انڈر گریجویٹ سکالر شپ سے متعلق اہم اعلان کردیا، اس پروگرام کے فیز ون کے طلبہ کیلئے دوسرے سیمسٹر میں 3 سی جی پی اے لازمی قرار دیدیا، 3 سی پی اے سے کم لینے والوں سے سکالر شپ واپس لے لی جائے گی۔

فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے فنانس ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سکالر شپ جاری رکھنے کیلئے دوسرے سیمسٹر میں سی جی پی اے 3 تک لے جانا لازمی ہے، مقررہ سی جی پی اے حاصل نہ کرنیوالے طلبہ سے سکالر شپ کی رقم واپس لی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap