سب سے نیا

لنکس

لڑکی نے بوائے فرینڈ سے مشکوک میسجز بارے  پوچھا تو آگے سے ایسا خوفناک رد عمل ملا کہ معذور ہو کر رہ گئی

2025-04-18     IDOPRESS

سورس: Pexels

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گریٹر مانچسٹر کے علاقے سیل سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ہیری بولٹن نے اپنی 30 سالہ گرل فرینڈ کو اس وقت بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب اُس نے موبائل پر موجود مشکوک پیغامات کے بارے میں سوال کیا۔ چار سال سے رشتے میں رہنے والے اس جوڑے کے درمیان 17 دسمبر 2022 کو جھگڑا اس وقت ہوا جب لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے فون پر موجود پیغامات دیکھ کر بے وفائی کا شک ظاہر کیا۔

دی مرر کے مطابق لڑکی نے اس کے سامنے سکون سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن بولٹن نے اُس پر اچانک حملہ کر دیا اور چھ مرتبہ سر پر مکے مارے، جن میں ایک شدید ضرب اُس کے سر کے پچھلے حصے پر لگی۔ اس حملے کے نتیجے میں خاتون کو جان لیوا فالج کا دورہ پڑا جس سے وہ بولنے، چلنے اور روزمرہ کے معمولات انجام دینے سے قاصر ہو گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap