کوئٹہ (آئی این پی) سی ٹی ڈی نے بارکھان میں بس سے اتار کر 7 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بارکھان میں بس سے اتار کر 7 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی لورالائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کیا گیا تھا۔