لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تازہ ترین سیاسی سروے 2024-2025 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (PTI) اب بھی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے، تاہم اس کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ 2024 میں پی ٹی آئی کی حمایت 51.71 فیصد تھی جو 2025 میں کم ہو کر 43.37 فیصد رہ گئی۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) (PML-N) کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 2024 میں 13.40فیصد تھی جبکہ 2025 میں بڑھ کر 24.10 فیصد تک پہنچ گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی حمایت تقریباً مستحکم رہی، جبکہ جماعت اسلامی (JI) کی مقبولیت 2.59فیصد سے بڑھ کر 4.82 فیصد ہو گئی۔