سورس: File Photo
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشال یوسفزئی نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ ہی باہر نکلیں گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات کے سوال پر جواب میں کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا، بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں، وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔