مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کردی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی،سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی،سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کیخلاف آزادکشمیر ہائیکورٹ سے نااہلی کیخلاف اپیل نمٹا دی۔