سورس: Facebook/NationalAssemblyOfPakistan
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیکا ایکٹ پر صحافیوں کے خدشات دور کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
چئیرمین کمیٹی پولین بلوچ نے کہا کہ تمام فریقین کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی اجلاس کے دوران کہا کہ پیکا ایکٹ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ہے اور اس سے اخبارات یا ٹی وی چینلز متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ پہلے ہی قواعد و ضوابط کے تحت چل رہے ہیں۔