سب سے نیا

لنکس

بھارت میں گھر کو باہر سے تالا، اندر سے مسلمان خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد، ہلچل مچ گئی

2025-01-11     IDOPRESS

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد گھر میں مردہ پائے گئے، گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واقعہ کے مرتکب شخص اور خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

بھارتی میڈیا مطابق جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہرمعین، بیوی عاصمہ جبکہ اور 3 بچے 8 سالہ افصہ اور 4 سالہ عزیزہ اور 1 سالہ ادیبہ گھر میں مردہ پائے گئے۔

یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریباً 46 میل دور اتر پردیش کی شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

"آج نیوز" کے مطابق بچوں کی لاشیں جن کی عمریں 1، 4 اور 8 سال تھیں، ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی لاشیں زمین پر پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مرنے والوں کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کے لئے ذاتی دشمنی کا شبہ ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap