واشنگٹن (آئی این پی )چیٹ جی پی ٹی جیسے مقبول ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ تیار کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کے خلاف ان کی بہن نے بہت چھوٹی سی عمر سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سام آلٹمین کی بہن این آلٹمین نے امریکی عدالت میں اپنے بھائی کیخلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ سام آلٹمین نے 1997 اور 2006 کے دوران ان کیساتھ باقاعدگی سے جنسی زیادتی کی، زیادتی اس وقت شروع ہوئی جب وہ3 سال اور ان کے بھائی سام آلٹمین 12 سال کے تھے۔