سب سے نیا

لنکس

قومی بیٹر صائم ایوب کا لندن کے ہسپتال میں چیک اپ، رپورٹس کل آئیں گی

2025-01-09     IDOPRESS

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی بیٹر صائم ایوب کی انجری کے بعد علاج سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔


نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ 6 ہفتوں کے لئے ہر طرح کی کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔


بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے صائم ایوب کو علاج کے لئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت پہنچے تھے۔


ذرائع کے مطابق بدھ کے روز صائم ایوب کا لندن کے ہسپتال میں چیک اپ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیک اپ کے دوران صائم ایوب کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹ کل آئے گی۔


ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ علاج میں کتنا وقت لگے گا۔


دوسری جانب لندن ہائی کمیشن کا عملہ صائم ایوب کے دیکھ بھال میں مکمل معاونت کر رہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap