سب سے نیا

لنکس

سلمان خان نے گھر کی بالکونی میں بلٹ پروف شیشے لگوا لیے

2025-01-08     IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کے بعد ممبئی میں اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ لگوا دیا۔سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے متعدد بار قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

بالی وڈ سٹار نے دوست بابا صدیقی کے قتل کے بعد سکیورٹی کے خاص اقدام اٹھائے ہیں اور اب سلمان نے گھر کی مشہور بالکونی کو بھی چھپا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان تہوار یا سالگرہ پر اپنے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا کلیکسی اپارٹمنٹس کی بالکونی میں آکر شکریہ ادا کرتے تھے لیکن اب اس بالکونی پر بھی بلٹ پروف شیشہ لگا دیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کو ریاستی حکومت کی جانب سے وائے پلس کیٹیگری کی سکیورٹی دی گئی ہے اور اس کے علاوہ ذاتی محافظ بھی بالی وڈ اداکار کے اردگرد سائے کی طرح موجود رہتے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap