سب سے نیا

لنکس

خواجہ آصف کے بیان پر  افغان حکومت  کا رد عمل آ گیا  

2025-01-03     IDOPRESS

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )خواجہ آصف کے بیان پر افغان حکومت کا رد عمل آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی منتقلی کیلئے افغان حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے مانگنے کے بیان کو طالبان حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے سوشل میڈیا پر آڈیو پیغام میں کہا پاکستانی وزیر دفاع کا افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوسناک ہے۔

"جنگ " کے مطابق حمداللّٰہ فطرت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کس مقصد کیلئے ایسے دعوے کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق خواجہ آصف نے "جیو نیوز" پر دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی افغانستان کے دیگر علاقوں میں منتقلی کے لیے 10 ارب روپے مانگے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ماضی میں اس طرح کے منصوبے کا ذکر کر چکے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap