سب سے نیا

لنکس

چیمپئنز ٹرافی ، دبئی میں بھارت کے میچز سے پاکستان کو کتنی کمائی ہو گی ؟ جانئے 

2025-01-03     HaiPress

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )یو اے ای میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے پی سی بی کو بڑی آمدنی ہوگی، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنا ہے، اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہو گا، دورئہ پاکستان سے انکار کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز دبئی میں ہونا ہیں، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو 5 ،سیمی فائنل تک محدود رہنے پر 4 جبکہ صرف پہلے رائونڈ سے باہر ہونے پر 3 میچز یو اے ای میں ہوں گے۔

اب بھی یہی امکان ہے، یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور بھارتی باشندوں کے ساتھ دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں شائقین دبئی آئیں گے، بھارتی ٹیم کے دیگر میچز میں بھی مداحوں کی بڑی تعداد پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کے نرخ اور فروخت کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی ٹیم اگر ناک آئوٹ میچز میں پہنچی تو پاکستان کی آمدنی پر فرق پڑے گا، خاص طور پر فائنل کا لاہور میں انعقاد نہ ہونا شائقین کیلیے بھی مایوس کن ہوگا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap