لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں تاریخی بھگت سنگھ گیلری بنانے کا فیصل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سکھ ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے سکھ قوم اور پنجاب کے عظیم ہیرو بھگت سنگھ کی یاد میں پونچھ ہاؤس لاہور میں تاریخی بھگت سنگھ گیلری قائم کردی گئی۔اس حوالے سے محکمہ صنعت و تجارت اور محکمہ سیاحت پنجاب میں آج ایک ایم ا و یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ دونوں محکموں کے درمیان اس ایم او یو کا مقصد نہ صرف دونوں محکموں کے درمیان روابط کو بڑھانا بلکہ ایک صدی سے پرانے تاریخی و ثقافتی ورثے پونچھ ہاؤس تک سیاحوں کی رسائی کیلئے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرانے والے والی ڈبل ڈیکر بس کی سروس فراہم کرنا ہے۔