مظفر نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں کیل کے مقام پر دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
"ایکسپریس نیوز" کے مطابق کیل میں اپنے گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بچے ایک لکڑی کے باکس میں چھپے اور پھر وہ خود بخود بند ہوگیا۔کچھ دیر بعد جب اہل خانہ نے بچوں کی تلاش شروع کی تو چھت پر رکھے باکس سے دونوں بے ہوش حالت میں ملے۔ جن کی عمریں 5 اور 7 سال کے قریب تھیں۔بچوں کوہسپتال پہنچایا گیا ، ڈاکٹرز نے دونوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ دوران علاج دم توڑگئے۔
پولیس کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی، بچے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وفات پاگئے تھے۔