ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ ارمیلا کنیٹکر کی گاڑی مزدوروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراٹھی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ مممبئی کے کاندیوالی ایسٹ میں گزشتہ شب پیش آیا اور حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ شوٹنگ کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر میٹرو اسٹیشن پر کام کرنے والے مزدوروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت اداکارہ بھی گاڑی میں سوار تھیں وہ اور ان کا ڈرائیور گاڑی میں ائیربیگ ہونے کے باعث معمولی زخمی ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق مغربی بنگال سے تھا اور اداکارہ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔