سورس: RawPixel
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عجمان پولیس نے فون سکیم کے ذریعے فراڈ کرنے والے 15 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق یہ گروہ ایشیائی باشندوں پر مشتمل تھا جو سرکاری عہدیداروں کا روپ دھار کر لوگوں سے بینک تفصیلات یا دیگر سرکاری دستاویزات کی تجدید کے بہانے ان سے دھوکہ دہی کرتے تھے۔
"خلیج ٹائمز "کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ افراد جعلی دستاویزات کے ذریعے رجسٹر کیے گئے فون نمبرز استعمال کر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ان اطلاعات کے بعد تفتیش کاروں نے کارروائی کی اور گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔