لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔
کئی ریکارڈ توڑنے والے بابر اعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ سنگل میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔
انہیں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز مکمل کرلیے۔ تاہم 4 رنز بنا کر وہ پویلیٹ لوٹ گئے۔بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
بابر اعظم ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔