سب سے نیا

لنکس

نئے دریافت شدہ علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع

2024-12-20     HaiPress

سورس: Pxhere.com

کراچی (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے نئے دریافت شدہ علاقے سے تیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز" کے مطابق او جی ڈی سی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط مطلع کیا گیا ہے کہ حیدرآباد میں کنر ویل تھری سے حاصل ہونے والے گیس کی یومیہ مقدار 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔اس کنویں سے حاصل ہونے والی گیس کی پیداوار کا عمل 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع ہوگیا ہے۔

کنویں سے ایل پی جی کے 3.8میٹرک ٹن یومیہ پیداوار کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور کْنر مائننگ سے حاصل ہونے والے گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کردیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مائننگ سے ہلکے تیل کے ذخائر یومیہ 30 بیرل کی مقدار میں حاصل ہوئے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap