سب سے نیا

لنکس

شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے؟ تفصیل سامنے آ گئی

2024-12-19     IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچون باریشال کی نمائندگی کریں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فارچون باریشال کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھائی دیں گے۔

دفاعی چیمپئین فارچون پریشان نے 24 سالہ پاکستانی کرکٹر کو براہ راست اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ای) کے باعث شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں فارچون باریشال کو محض 5 میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

بورڈ نے فاسٹ بولر کو 15 جنوری 2025 تک نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دیا تھا۔خیال رہے کہ بنگلادیش پریمئیر لیگ کا آغاز 2 جنوری سے ہوگا جبکہ ایونٹ 7 فروری تک جاری رہے گا۔

فارچون باریشال کے اوور سیز کھلاڑیوں میں شاہین کے علاوہ کائل میئرز، داؤد ملان، محمد نبی، فہیم اشرف، علی محمد اور جہانداد خان شامل ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap