سب سے نیا

لنکس

ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

2024-12-19     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی برطرفی کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔ لیکن قانونی کارروائی کے بغیر ہی نئی تعیناتی کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد کو بطور ڈی جی پی ایس بی کا ایڈیشنل چارج دیا گیا۔ اور یاسر پیرزادہ کا تبادلہ کر کے پی ایس بی میں تین سال کیلئے ڈی جی تعینات کرنا غیر قانونی ہے۔

مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی کیلئے عہدہ خالی ہونے کے بعد 60 روز میں اسامی کو مشتہر کرنا ضروری ہے۔ مروجہ طریقہ کار اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر یاسر پیرزادہ کو ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ تعیناتی کے لیے رولز کے مطابق آسامی کی تشہیر کر کے تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap