ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی مشہور گلوکار اور ریپر بادشاہ پر ٹریفک قوانین توڑنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے کے باعث بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ گرگام کے سیکٹر 68 میں آریا مال کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں ٹریفک پولیس نے بادشاہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر 15,500 روپے کا چالان جاری کیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بادشاہ گلوکار کرن اوجلا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے پہنچے۔ پولیس کے مطابق، بادشاہ تین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کنسرٹ میں پہنچے تھے جن میں سے ایک گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دیگر دو گاڑیوں، جن میں ایک مرسڈیز بھی شامل ہے، کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے۔