سورس: RawPixel
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے ایک شخص کو اپنی چھ مہینے کی بیٹی کو کھڑکی سے باہر پھینکنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بچی کی کھڑکی سے گرنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق، والد کا نام ژاؤ تھا ، جب اس نے بیٹی کو چھٹی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینکا تو وہ شراب کے نشے میں تھا۔ بچی کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے کی عدالت نے بچی کے والد کو قتل کی کوشش کے بجائے غفلت کی وجہ سے قتل کا مجرم قرار دیا۔