دبئی سٹی (ویب ڈیسک) عدالت نے جرمن خاتون کو اپنے سابق شوہر کو سوشل میڈیا کے ذریعے تاوان کیلے بلیک میل کرنے اور دھمکی دینے پر 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے 48 سالہ خاتون کو سابق شوہرسے 1.5 بلین ڈالر کا مطالبہ کرنے، اس کو اور اس کے ساتھی کو نقصان پہنچانے کا مجرم قراردے دیا۔یہ واقعہ 6 اور 7 دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا ، جرمن خاتون کا سابق شوہرکے ساتھ بچوں کی تحویل اور مالی معاملات پر تنازع چل رتھا۔