سب سے نیا

لنکس

کراچی میں پولیس چوکی کے پیچھے ڈکیتوں کی" پرسکون واردات"

2024-12-18     HaiPress

سورس: Screengrab

کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے ملیر سعودآباد میں موٹرسائیکل سوار فیملی سے موٹرسائیکل سوار اسٹریٹ کریمنل موبائل فون ، نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق ڈکیتی کی حالیہ واردات سعودآباد پولیس چوکی کے عقب میں ٹی ایم ایچ ہسپتال کے قریب رہائشی علاقے میں پیش آئی ۔

واردات کی سی سی کیمروں کی فوٹیج "ایکسپریس نیوز" نے حاصل کر لی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور شیرخوار بچی سے دن دیہاڑے سرعام لوٹ مار کر رہے ہیں۔

ملزمان موٹرسائیکل سوار فیملی سے نقدی ، زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے کانوں کی بالی چیک کرنے کے لیے باپردہ خاتون کا نقاب بھی اٹھا کر دیکھا۔

فوٹیج وائرل ہوتے ہوئے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap