سب سے نیا

لنکس

آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے محسن نقوی کراچی سے دبئی پہنچ گئے

2024-12-05     HaiPress


دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہو گی۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی صبح سویرے کراچی سے دبئی پہنچ گئے۔آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جے شاہ کے اعزاز میں استقبالہ دیا جائے گا۔


آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے لئے براڈ کاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی آج دبئی میں منعقد ہو گی۔


آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق اہم فیصلہ کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اصولی موقف پر قائم ہیں اور پارٹنرشپ فارمولا پیش کر چکے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap