سب سے نیا

لنکس

چین کی حکمران جماعت کی خصوصی دعوت، مریم نواز چین کا دورہ کرنیوالی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی

2024-12-01     HaiPress

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے،جس کے تحت وزیراعلیٰ اگلے ماہ چین کے 8 روزہ وزٹ کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک چین کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعماء سے بھی ملاقات کریں گی۔ وزیراعلیٰ کے دورے میں پنجاب میں ترقی کے اعلیٰ معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap