سب سے نیا

لنکس

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

2024-12-01     HaiPress

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی صحافتی اقدار اور آزادی صحافت کے لیے ایک تاریخ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے علی ساہی کوکرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کا صدر ، حماد اسلم کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے احمر کھوکھر کو نائب صدر ، مجاہد شیخ کو جنرل سیکرٹری،سرفراز خان کو جوائنٹ سیکرٹری اور عمر یعقوب کو خزانچی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

عظمٰی بخاری نے خالد ، رمضان بیگ ، خرم ملک ، علی چوہدری اور فراز نظام کو گورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔


صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار کرائم رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے مفادات کا بھی تحفظ کریں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap